کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر الطاف اے غفار نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 2فیصد کمی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مہنگائی کی شرح میں ہونے والی کمی سے مطابقت نہیں رکھتا‘پالیسی ریٹ فوری طورپر 7 سے 8فیصد کے درمیان لایاجائے۔الطاف اے غفار نے کہا کہ شرح سود میں کم از کم 5 فیصد کمی کی توقع تھی‘پالیسی ریٹ اب17.5 فیصد ہے جو کہ بہت زیادہ ہے لہذا اسے زیادہ جارحانہ انداز میں کم کرنا چاہیے اور اسے فوری طور پر سنگل ڈیجٹ پر لاتے ہوئے 7 سے 8فیصد کے درمیان کردیا جائے تاکہ خطے اور دنیا کے دیگر ممالک کے برابر ہو۔تاجر برادری سود کی شرح سنگل ڈیجیٹ پر دیکھنا چاہتی ہے جس سے یقینی طور پر قرضے لینے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔