• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاہنہ، گھر میں 28 لاکھ کا ڈاکہ، دیگر علاقوں میں 9 وارداتیں

لاہور،کاہنہ (کرائم رپورٹرسے ،نامہ نگار) کاہنہ کےعلاقہ انجینئرنگ ٹاون میں 4ڈاکوؤں نے28لاکھ روپےسے زائدکا12تولے سونااور نقدی لوٹ لی اور فرارہو گئے مزنگ میں حمزہ کے گھرسے 2لاکھ 15ہزار اور موبائل فون،مانگا منڈی میں فاروق کی فیملی کو یرغمال بنا کر 2لاکھ 5ہزار اور موبائل فون، گوالمنڈی میں نعمان کی دکان سے 1 لاکھ 60 ہزار ور موبائل فون،نصیر آباد میں انجم کے گھرسے ایک لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،نولکھا میں اظہر سے1 لاکھ 30 ہزار اور موبائل فون ،اقبال ٹاون میں اویس کی فیملی سے 1لاکھ20 ہزار اور موبائل فون،شالیمار میں وسیم سے 85ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔۔جبکہ دوسری واردات میں خیابان آمین کے قریب2ڈاکوؤں نےشہری بلال سے90ہزار2موبائل فون چھین لیے۔ صواآصل سے3ڈاکو نے عظیم سے20ہزار،امیر علی سے موبائل فون چھین کرفرارہو گئے۔ شاہ زیب سے2ڈاکووں نے سے17ہزار نقدی موبائل فون چھین لیا ۔رائے ونڈ سٹی اور کاہنہ سے گاڑیاں جبکہ بادامی باغ مسلم ٹاون اور اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید