• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرحدی ودریائی پوسٹوں کاسمگلنگ کی روم تھام میں اہم کردار ،آئی جی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس ہوا ۔ ڈی پی اوز ڈی جی خان اور راجن پور نے چیک پوسٹوں پر تعینات نفری، سہولیات، وسائل اور چیلنجز بارے بریفنگ دی،ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر بھی اجلاس میں موجود تھے۔آئی جی نے کہاکہ سرحدی و دریائی چیک پوسٹوں کا اسمگلنگ کی روک تھام میں اہم کردار ہے ۔ آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں زخمی ہونے والے بہادر غازیوں کے علاج معالجے کیلئے مزید 24 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔
لاہور سے مزید