• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سگریٹ استعمال کرنے والے جسمانی طور پر کمزور ہوتے ہیں

مانچسٹر (نیوز ڈیسک) حالیہ مطالعے میں پایا گیا ہے کہ وہ لوگ جو ای سیگریٹ یعنی ویپس استعمال کرتے ہیں وہ جسمانی طور پر کمزور ہوتے ہیں۔بائیک ایکسرسائز پر مبنی ٹیسٹوں میں شامل 20شرکاء جو کم از کم دو سال سے ویپنگ کر رہے تھے، میں ورزش کرنے کی صلاحیت ان لوگوں کے مقابلے میں بہت کم پائی گئی جو ویپس بالکل بھی استعمال نہیں کرتے تھے۔ مزید برآں ویپس استعمال کرنے والوں میں صحت سے متعلقہ مسائل بھی لوگوں کے برابر تھے جنہوں نے عمومی سگریٹ نوشی میں اتنا ہی وقت گزارا تھا یعنی دو سال۔ برطانیہ کی مانچسٹر میٹرو پولیٹن یونیورسٹی میں سرکردہ مصنف ڈاکٹر عظمیٰ فیصل نے کہا کہ ٹیسٹ میں ویپنگ کرنے والے نوجوان بالغوں کو سانس لینے میں دشواری محسوس ہوئی، ان کے پٹھے زیادہ تھکے اور وہ مجموعی طور پر کم فٹ دکھائی دئیے۔