• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج واضح ہوجائیگا 41 آزاد ارکان کس طرف ہیں، مشیر قانون

کراچی (ٹی وی رپورٹ)وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ عدالتی اورقانونی اصلاحات کا مسودہ تیار ہوچکا ‘سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں 41 ارکان کو آزاد قرار دیا ہے‘یہ ارکان اسمبلی ابھی نہ زمین پر ہیں نہ آسمان میں ہیں وہ ہوا میں ہیں‘آج واضح ہوجائے گا کہ سنی اتحاد کونسل یا پی ٹی آئی کے جو ارکان ہوا میں ہیں وہ کس طرف ہیںجبکہ تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ حکومت نے ہمارے کچھ ارکان کو ڈرا دھمکا کر ملایا ہو تب ہی آئینی ترمیم کیلئے ان کے نمبرز پورے ہوں گے‘ ہمارے پارٹی اور آزاد دونوں طرح کے اراکین کو دھونس اور جبر سے توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے‘سعد اللہ بلوچ پرسوں رات سے لاپتہ ہیں،اس سے پہلے ان کی بیوی، سولہ سالہ بیٹی اور خالہ کو گھر سے اغوا کیا گیا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ آئینی ترامیم آج ایوان میں پیش کردی جائیں گی،آئینی ترامیم کرنا پارلیمنٹ کا استحقاق ہے، آئینی ترامیم کے معاملہ کو غیرضروری متنازع بنایا جارہا ہے، ایک مخصوص سیاسی جماعت بلاوجہ اس پر سیاست کھیل رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید