• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظیم قربانیوں سے حاصل امن ہر قیمت برقرار رکھا جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی(جنگ نیوز) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی عظیم قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، جنرل سید عاصم منیر کا ضلع اورکزئی کا دورہ،خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع میں پولیس اور اداروں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی ، علاقے میں امن کو برقرار رکھنے میں عمائدین کا مثبت کردار ضروری ہے، جنرل سید عاصم منیر نے مقامی آبادی کی حمایت کوسراہا، پاک فوج خیبرپختونخوا پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ضلع اورکزئی کا دورہ جہاں انہوں نے فوج نے وادی تیراہ اور گردونواح میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات کی اور اُن کے عزم و حوصلے کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اورانسداد دہشت گردی کارروائیوں پربریفنگ دی گئی اور ضم شدہ اضلاع میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کثیر الجہتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے افسران اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اُن کے بلند حوصلے اور ہر قسم کے خطرے کے خلاف موثر جواب دینے کی تیاری کو سراہا ۔

اہم خبریں سے مزید