• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیو رو کریسی کے لئے NMC کورس میں تبدیلی؛ گریڈ 20 کے دو افسروں کی نامزدگی منسوخ

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبیورو کریسی کے گریڈ بیس کے افسروں کی گریڈ 21میں ترقی کیلئے لازمی تر بیتی کورس نیشنل مینجمنٹکورس (NMC) کیلئے نامزد کئے گئے دو افسروں کے نام واپس لے لئے ہیں۔ جن افسروں کی نامزدگی منسوخ کی گئی ہے ان میںگلگت بلتستان میں تعینات پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ بیس کے افسر کیپٹن(ر) مشتاق احمد اور سندھ حکومت کے گریڈ بیس کے افسر پرویز احمد سیہڑ شامل ہیں ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر نیشنل سکول اآف پبلک پا لیسی لاہور کو ان افسروں کی نامزدگی کی تنسیخ کیلئے مراسلہ بھیج دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید