• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونا فی تولہ 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے کی ریکارڈ سطح پر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سونے کی قیمت 2900 روپے فی تولہ کے اضافے سے نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت51ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2515ڈالر سے بڑھ کر 2566ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2900 روپے فی تولہ کے اضافےسے 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 2486 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 27 ہزار 966 روپے ہو گئی ہے جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے ،چاندی کی قیمت بھی 50 روپے فی تولہ کے اضافے سے 2950 روپے فی تولہ ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید