• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان، CTD کی کارروائی، اپنے ساتھیوں کی فائرنگ، 2 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ غازی خان( پی پی آئی)ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 2دہشتگرد ہلاک ، 2فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم، اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو خوارج اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے دستی بم، دو رائفلیں ، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق سی ٹی ڈی ٹیموں نے کوئٹہ روڈ اور ملحقہ شاہراہوں پر ناکہ بندی کرلی ہے، مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جبکہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ترجمان کے مطابق دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔
اہم خبریں سے مزید