لاہور(نمائندہ جنگ ) صو بائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے صحافیوں کے ہاؤسنگ پراجیک کے لئے کوارڈینشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر شہنشاہ فیصل سیکریٹری اطلاعات ، محمد سلیم ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی، میٹنگ میں طے پایا ہے کہ مسکن راوی سکیم میں صحافیوں کو ہی نہیں تمام میڈیا ورکرز جو فل ٹائم ملازمت کرتے ہیں کو بھی پلاٹ دیے جائیں گے، عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 3200 صحافیوں /میڈیا ورکرز کو پلاٹ دیں گے، ٹاؤن پلاننگ از سر نو ہو گی ،پلاٹ کا سائز 5 مرلہ کیا گیا ہے،پراجیکٹ روڈا کے تحت ہی مکمل ہوگا۔