اسلام آباد( پی پی آئی) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔ فنڈ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی بہتری پر خرچ ہونگے۔ اے ڈی بی کے مطابق اس رقم سے دیہی علاقوں کی تقریباً نو سو کلومیٹر سڑکوں کی بحالی کی جائیگی جو سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو گئی تھیں۔ پی پی آئی کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ فنڈز سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈ کے خطرات پر تحقیق کی جائے گی اور سیاحت کیلئے سڑکوں کی دیکھ بھال میں مدد فراہم کی جائیگی۔