• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے سستا اوپن مارکیٹ میں 13 پیسے تک مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 30پیسے تک کم ہو گئی، اوپن مارکیٹ میں13پیسےتک بڑھ گئی، یورو کی قیمت میں 1.59 روپے کا اضافہ،پاؤنڈ بھی 2.41روپے تک مہنگا ہو گیا،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت30پیسے کی کمی سے 278.30روپے سے کم ہو کر 278.00روپے اور قیمت فروخت 15پیسے کی کمی سے 278.50روپے سے کم ہو کر 278.35روپے ہو گئی ، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 13پیسے کے اضافے سے 279.41روپے سے بڑھ کر279.54روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 10پیسے کی کمی سے 280.85 روپے سے کم ہو کر 280.75روپے ہو گئی ہے، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت 1.59روپے کے اضافے سے 306.40روپے سے بڑھ کر 307.99روپے اور قیمت فروخت 1.56روپے کے اضافے سے 309.44روپے سے بڑھ کر311.00 روپے ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق جمعہ کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 2.41روپے کے اضافے سے 362.89 روپے سے بڑھ کر 365.30 روپے اور قیمت فروخت 2.38روپے کے اضافے سے 366.45روپےسے بڑھ کر368.83 روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید