کراچی (جنگ نیوز) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی نے عیدمیلاد النّبیؐ کے موقع پر رکن مطبوعات کے لئے بروز منگل17ستمبر 2024ء کو ایک روزہ تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس لئے بروز بدھ 18ستمبر کوصبح کے اخبارات شائع نہیں ہو ں گے جبکہ 17ستمبر بروز منگل کوشام کے اخبارات شائع نہیں ہوں گے تاہم اگر وہ چاہیں توبروز بدھ 18ستمبر کو اپنے ایڈیشن شائع کر سکتے ہیں۔