لاہور (نمائندہ جنگ) سول عدالت نے اراضی پر قبضے کیخلاف معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی درخواست پر 26ستمبر کو دلائل کیلئے وکلاء کو طلب کر لیا ،محمود بھٹی نے عدالت کو بتایا کہ میں آپ سب کی عزت کرتا ہوں ،میں لاکھوں کی ٹکٹ لگا کر یہاں آتا ہوں، مجھے بڑی تکلیف ہے کہ آج بھی میرے کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔