لندن (اے ایف پی) برطانیہ کی نئی لیبر حکومت نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ ملک کی توانائی کی سلامتی کو مضبوط کرنے اور صفر کاربن معیشت کی جانب منتقلی میں مدد کے لیے اہم بجلی کے آپریشنز کا کنٹرول سنبھالے گی۔ ریاست نیشنل گرڈ سے 630ملین پاؤنڈ (828ملین ڈالر) میں الیکٹریسٹی سسٹم آپریٹر خریدے گی۔