• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش سے آذربائیجان جانیوالے کارگو جہاز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی( نیوز ڈیسک )بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا سے آذربائیجان کے دارالخلافہ باکو جانے والی پرواز نے فنی خرابی کے باعث کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے ۔مالدووا کے جہاز کو بھارتی فضائی حدود میں فنی خرابی کا سامنا ہواجس پر اس کا رخ موڑ دیا گیا ۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائی پرو ائیرلائن کی پرواز ایف پی 5202 ڈھاکا سے باکو جارہی تھی کہ بھارتی فضائی حدود میں طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہوا تو مبینہ طور پر فنی خرابی دور نہ ہوئی جس پر پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرولر کراچی سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
اہم خبریں سے مزید