• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیامر بھاشا ڈیم پاکستان کی آبی و غذائی تحفظ کیلئے کلیدی منصوبہ، احسن اقبال

اسلام آباد ( نامہ نگار)وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کی پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی، چیئرمین واپڈا اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ،احسن اقبال نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم پاکستان کی آبی اور غذائی تحفظ کیلئے کلیدی منصوبہ ہے اور اسے قومی مفاد میں جلد مکمل کرنا ضروری ہے 2018تک دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیری لاگت کا تخمینہ479ارب روپے تھا جبکہ زمین کی خریداری پر 120ارب روپے خرچ کئے جا چکے تھے تاہم گزشتہ دورِ حکومت میں منصوبے میں تاخیر اور غیر ضروری التواء کی وجہ سے اسکی لاگت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا لاگت 1400ارب تک پہنچ چکی ہے،2020 میں فنانسنگ کے بغیر جلد بازی میں تعمیر کا آغاز کر دیا گیا جس سے مسائل میں اضافہ ہوا،وزیر منصوبہ بندی نے کہا گزشتہ حکومت کے دوران سٹینڈنگ کمیٹیوں کے مختلف اجلاسوں میں منصوبے کی لاگت 600 ارب اور ایک موقع پر 750 ارب روپے تک بتائی گئی جبکہ آج تک کاغذات میں 480 ارب کا تخمینہ ظاہر کیا جا رہا ہےمنصوبے کی لاگت میں اضافے کی ذمہ داری سابقہ نااہل حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید