اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوٹیفکیشن نمبر 2384آئی آر ٹو 2024ء ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز میر بادشاہ خان وزیر کے حکم پر جاری کیا ہے جس کے ذریعے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ محمد علی ان لینڈ ریونیو سروس بنیادی سکیل 18کو فوری طور پر 120ایام کیلئے ملازمت سے معطل کر دیا گیا ہے۔ اُنکی معطلی کی معیاد نئے احکامات تک جاری رہے گی۔ معطلی کا نوٹیفکیشن سول سرونٹس (ایفی شنسی اینڈ ڈسپلن) رولز مجریہ 2020ء کے رول نمبر 5(ون)کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ ان نوٹیفکیشن کی نقول سیکرٹری ریونیو ڈویژن/چیئرمین ایف بی آر کے اسپیشل اسسٹنٹ‘ ایف بی آر کے ممبر ایڈمن‘ ایچ آر اور ممبر آئی آر آپریشنز‘چیف کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ اور دوسرے متعلقہ عہدیداروں کو بھجوا دی گئی ہیں۔