لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیر صحت و چئیرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، معاون خصوصی ذیشان ملک اور راولپنڈی ڈویژن سے اراکینِ اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس میں شمالی پنجاب میں مجموعی امن و امان اور عید میلاد النبی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔