روس اور یوکرین کے درمیان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ثالثی میں ایک بار پھر جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوگیا۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان 206 جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ روس نے یوکرین کے 103 اور یوکرین نے بھی روس کے اتنے ہی جنگی قیدی رہا کیے۔
اماراتی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ثالثی میں روس یوکرین قیدیوں کی رہائی آٹھویں بار ہوئی ہے۔