• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل فیض کا عمران سے متعلق ممکنہ گانا ’’آجا مورے بالما ترا انتظار ہے‘‘ خواجہ آصف

اسلام آباد (محمد صالح ظافر)ہفتے کی سہ پہر قومی اسمبلی کا ایوان اس وقت کشت زعفران بن گیا جب وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران نیازی کے مجرمانہ ٹوئٹ پر رائے زنی کرتے ہوئے بتایا کہ معلوم نہیں کہ جنرل فیض حمید بانی تحریک انصاف کے حوالے سے کون کون سا گانا گارہے ہونگے۔ ہوسکتا ہے کہ جنرل فیض گانا گارہے ہوں کہ’’آجا مورے بالما ترا انتظار ہے‘‘ اس پر ایوان میں چاروں طرف قہقہے پھیل گئے۔ اس سے قبل انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے درست طور پر نشاندہی کی ہے کہ بانی تحریک کو اس کے گھر کی کرپشن کے ثبوت دیئے گئے اگر کوئی کرپشن کے ثبوت دے تو اس پر الزام لگادیا جاتا ہے جس رات اسمبلی توڑی گئی اسی رات سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا کہ اسمبلی کو توڑ کر آئین کو توڑا گیا۔ خواجہ آصف کے بعد حنیف عباسی نے بھی ایوان کو بتایا کہ پاکستان کو جس قدر نقصان تحریک انصاف کے جاتی نے پہنچایا ہے ملک کے دشمنوں نے مل کر بھی اسے اتنی گزند نہیں پہنچائی۔

اہم خبریں سے مزید