ہرنائی(نامہ نگار ) شاہرگ کی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے پانچ مزدورجاں بحق ، ایک کو زندہ بچالیاگیا، قریبی کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں نے لاشیں نکالیں اور ضروری کارروائی کے بعد افغانستان روانہ کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہرگ کے کول مائن ایریا میں ٹھیکیدار حاجی شاہ محمد کی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرجانے سے چھ مزدورکان میں پھنس گئے جس پر قریبی کانوں میں مزدوری کرنے والے کانکن موقع پرپہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیں تاہم اس دوران پانچ مزدور دم گھنٹے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک مزدورخان محمد کو زندہ بچالیاگیا جاں بحق افراد میںرحمن شاہ ولد عبدالغفور ‘ شفیع اللہ ولد عبدالغفور‘ نصیب اللہ ولد بادام گل،ذبیع اللہ ولد محمد عظیم اور مطیع اللہ ولد عبدالنافع شامل ہیں جن کی لاشیں کارروائی کے بعدآبائی علاقے افغانستان روانہ کردی گئیں محکمہ معدنیات ‘پی ایم ڈی سی اورضلعی انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں ہیں ۔