کوئٹہ( پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان اورسینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی نے کہاہے کہ کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں جنہیں کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ انتخابات میں بلوچستان بھر میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے،کارکن مایوس نہ ہوں ان کے مسائل کے حل کیلئے مرکزی و صوبائی قیادت سے رابطہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی، حاجی نوید، میرحمیدبنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل، محی الدین ،عادل دائود ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ،ذیشان مشتاق و دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کوئٹہ میں پارٹی فعال اور کارکن متحد ہیں ‘ البتہ حکومت کے قیام کے بعد حق نہ ملنے کی وجہ سے کارکن مایوسی کا شکار ہیںلیکن مرکزی و صوبائی قیادت کی جانب سے واضح ہدایات ہیں کہ کارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن ہی پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جنہیں کسی صورت نظرانداز نہیں ہونے دیا جائے گا۔درایں اثناء اجلاس میں کوئٹہ شہر میں جرائم کی بڑھتی وارداتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ شہر بھر میں راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا اور ہر روز شہریوں سے موبائل اور موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر انہیں ہلاک یا زخمی کردیا جاتا ہے، لہٰذا آئی جی پولیس سے اس سلسلے میں مطالبہ ہے کہ جرائم کی بڑھتی وارداتوںکی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔