پشاور(نمائندہ جنگ) خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت بدنام زمانہ آئینی ترامیم کی ناکام کوشش کررہی ہے، ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، یہ ترامیم آئین سے غداری کے سوا کچھ نہیں ہے،پی ٹی آئی اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، آزادی کسی صورت سلب نہیں کرنے دیں گے، یہ باتیں انہوں نے پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے بلاول بھٹو بھی بدنام ترامیم میں پیش پیش ہیں، ان ترامیم کے لئے جعلی اتحادی حکومت ٹولیوں کی شکل میں گھوم پھررہی ہے۔