• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائشین قونصل جنرل کے تحت کراچی میں تین روزہ نمائش کا انعقاد

کراچی (نمائندہ جنگ) کراچی میں ملائیشیا کے قونصل جنرل نے ڈولمین مال کلفٹن میں 13تا 15؍ستمبر ملائیشیا چلو کے عنوان سے نمائش منعقد کی جس میں نوری تاج الدین سی ای او ملائشی حکومت کی گلوبل سروسز نے بوتھہ پر اہالیان کراچی کو ملائیشیا میں اکیڈمک پروگرام اور طالبعلم کی زندگی اور سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ نوری تاج الدین ملائیشیا کی 12صف اول کی جامعات کے سربراہ ہیں۔ نجی شعبے میں ایک ایئرلائن جو پہلے ہی سے کراچی کیلئے پروازیں چلاتی ہے بھی نمائش میں شریک ہوگی اور اپنی خدمات کا تعارف پیش کیا۔ سیاحت اور ملائیشیا قیمتی ثقافنی روایات سے آگاہ کیا۔ قونصل جنرل ہرمن ہارڈی نانا احمد نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا میں باہمی تعاون کے وسیع تر موقع ہیں جس کے تحت تجارت، تعلیم، سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون ہوسکتا ہے۔ ملائیشیا سے آنے والے دنوں میں ایک اعلیٰ سطح پاکستان کا دورہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید