• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معمر ترین انسان کیلئے اعزاز

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بزرگوں کے احترام کے دن کے موقع پر دنیا کی سب سے معمر ترین انسان  کو اعزاز دیا گیا۔ جاپان سے تعلق رکھنے والی معمر ترین انسان ٹومیکو ایتوکا ہیں، جن کی اس وقت عمر 116 برس ہے۔ 

وہ ہسپانوی نژاد امریکی خاتون ماریا برنیاس موریرا کے گزشتہ ماہ (19 اگست 2024) 117 برس کی عمر میں انتقال کے بعد اب دنیا کے معمر ترین زندہ انسان ہیں۔ 

ٹومیکو ایتوکا کے شوہر کا 1979 میں انتقال ہوگیا تھا۔ انکے بیٹے ہیروشی کائی نے بتایا کہ انکی والدہ زیادہ تر وقت اپنی مرضی کے مطابق گزارنا پسند کرتی ہیں، انھیں کوہ پیمائی کا شوق رہا ہے۔ 

80 برس کی عمر ہونے کے بعد بھی وہ آرام سے نہیں بیٹھیں اور بدھ مت کی 33 عبادت گاہوں کا دورہ کیا۔ اپنی 100ویں سالگرہ پر جب وہ عبادت گاہوں پر گئیں تو انھوں نے چلنے کےلیے چھڑی کا استعمال نہیں کیا۔ 

اس موقع پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کے حکام کا کہنا تھا کہ انھیں آج 16 ستمبر کو ٹومیکو ایتوکا کو دنیا کی معمر ترین زندہ انسان کے اعزاز پر مبنی سند دیتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے۔ عالمی ریکارڈ کے مطابق وہ اس وقت 116 سال اور 116 دن کی ہیں۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید