• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمپلینٹ سیل فعال،میاں میر ہسپتال کی شکایات سب سے زیادہ

لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر میں منسٹر کمپلینٹ سیل کو فعال کر دیا گیاجس میں ہسپتالوں سے متعلق شہریوں کی درجنوں شکایات درج ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں عملے کے عدم تعاون کی سب سے زیادہ شکایت موصول ہوئی جبکہ عملے کے غیر مناسب رویہ کی بھی شکایات موجود ہیں سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کوادویات نہ ملنے کی بھی شکایات کی گئی ہیں ،گورنمنٹ میاں میر ہسپتال شکایات کے حوالے سے پہلے نمبر پر میو ، سروسز ، جنرل ، چلڈرن ہسپتال سے متعلق بھی شکایات موصول ہوئی ہیں منسٹر کمپلینٹ سیل کو رائیونڈ ، سمن آباد ، سبزہ زار ، کاہنہ ، لدھڑ ہسپتال سے متعلق شکایات بھی موصول ہوئی ہیں شہر کی ڈسپنسریز اور مراکز صحت سے متعلق بھی منسٹر کمپلینٹ سیل کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق تمام شکایات فوری ازالے کیلئے متعلقہ ایم ایس صاحبان کو بھجوا دی گئیں ۔