• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادرک تھائی اورچائنہ گاجر کی قیمتوں میں اضافہ ،آلو 2روپے سستا

لاہور(خصوصی رپورٹر) ا د رک تھائی لینڈ اور چائنہ گاجر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور آلو کی قیمت 82 سے 80 روپے ، ٹماٹر کی قیمت 95 سے 85 روپے ، کریلا کی قیمت میں 160 سے 140 ، پھول گوبھی کی قیمت 90 سے 85 روپے ، کھیرا کی قیمت میں 130 سے 120 روپے ہوئی ہے اور بھنڈی کی قیمت میں 5 روپے کی کمی کے بعد 100 سے 95 روپے ہوئی ہے اور شلجم کی قیمت 120 سے 110 روپے ، لوکی بوتل کی قیمت میں 5 روپے کی کمی کے بعد 70 سے 65 روپے ہ لیموں چائنہ کی قیمت میں 5 روپے کی کمی کے بعد 550 سے 545 روپے ، پیاز 135، بینگن کی قیمت 55، بند گوبھی 150، اروی 170 روپے میں برقرار، دیسی ٹینڈے 200 روپے میں برقرار ہے اور مٹر 300،پالک 70، دیسی لہسن 385، لہسن ہارنی 430 اور ادرک چائنہ 585 روپے میں برقرار ہے. اسی طرح ادرک تھائی لینڈ کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کے بعد کم سپلائی کے سبب قیمت 575 سے 580 ہوئی ہے اور چائنہ گاجر کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کے بعد 80 سے 90 روپے ہوئی ہے ۔