• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل ایل بی کاپرچہ لیک ہونے پر3ملازمین معطل

لاہور(خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ایل ایل بی کا پرچہ لیک کرنے کے الزام میں 3 ملازمین معطل کر دئیے۔ پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق پرچوں کی سیکریسی کا سسٹم بائی پاس کرنے پر تین ملازمین کی مشکوک سرگرمیوں پر انتظامیہ کو شک ہوااورمعاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لئے انتظامیہ نے ایک حساس ادارے سے رابطہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حساس ادارے کے افسران کی مدد سے بمعہ ثبوت پرچہ لیک کرنے والے ملازمین تک پہنچاگیا۔