• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کوتعلیم دیناسنت نبویؐ ہے،راناسکندرحیات

لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ ہمارے رسول بچوں سے بہت محبت رکھتے تھے۔ نبی نے یتیموں کے سر پر دست شفقت رکھنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ ہمیں دیگر امور کے ساتھ ساتھ حقوق العباد پورے کرنے کا بھی پیغام دیتا ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ کسی کو تعلیم دینا سنت نبی ہے۔ میں سنت کی پیروی کرتے ہوئے حقوق العباد کی جنگ لڑ رہا ہوں۔