• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حساس سپا ٹس، فلیش پوائنٹس کو قبل از وقت کلیئر کروائیں، آئی جی

لاہور(خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت 12 ربیع الاول کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا ، آر پی اوز، ڈی پی اوز، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ سکیورٹی و دیگر انتظامات کا خود جائزہ لیں، انہوں نے کہاکہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور افہام و تفہیم سے حساس سپاٹس اور فلیش پوائنٹس کو قبل از وقت کلیئر کروائیں، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا ئے گی ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز سمیت مختلف مقامات پر انسداد سموگ کے حوالے سے کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سیف سٹی کے کیمروں کی مانیٹرنگ سے سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے ۔