• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیک گروپ کے زیراہتمام نعتیہ مقابلے

لاہور (پ ر) یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام یونیک نعتیہ مقابلے ہوئے ۔ صدارت چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کی ،ڈاکٹر طارق شریف زادہ، ڈاکٹر عامر شاہ اور اناء ابتسام شامل تھیں۔منصفین میں معروف قاریہ اور نعت خواں بینش ملک، ارسلان قادری اور ظفر علی سیالوی شامل تھے۔نعتیہ مقابلے میں 80سے زائد کیمپسزکے طلبا نے حصہ لیا جس کی مختلف کیٹگریز میں مناواں کیمپس جونئیر کیٹگری میں، سمن آباد کیمپس مڈل کیٹگری میں اور یونیک گرلز کیمپس 109-Aسینئر کیٹگری میں فاتح رہے۔