پشاور(جنگ نیوز)آگیگا خیبرپختونخوا کی کال پر تنظیم اساتذہ پشاور کا 26دسمبر کو احتجاج کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے ضلعی صدر منیب الرحمٰن نے کہا کہ پنشن کٹوتی ‘ایڈہاک ازم اور تعلیمی اداروں کی نجکاری کسی صورت قابل قبول نہیں۔ تمام کارکن26 دسمبر کو پریس کلب کے سامنے احتجاج میں شرکت کرینگے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملازمین کو ریلیف فراہم کرے اس کو بےجا طریقوں سے سے تنگ نہ کیا جائے۔ اساتذہ کو ذہنی طور پر مطمئن رکھا جائے تاکہ وہ آئندہ نسل کی صحیح معنوں میں تربیت ہو ۔ معماران قوم اور سرکاری ملازمین کے مطالبات کو منظور کیا جائے۔