کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شرافی گوٹھ معین آباد میں گزشتہ شب ہونے والا دھماکہ دستی بم کا نکلا ۔مقدمہ مقامی تاجر محمد زبیر کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔مقدمہ نمبر 334/2024میں انسداد دہشت گردی اور ایکسپلوزیو ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ مقدمہ میں مدعی نے بتایا کہ مطابق رات نو بجے میں محفل میلاد میں گیا ہوا تھا۔محلے دار سرفراز نے کال کر کے اطلاع دی کہ تمھارے گھر کے دروازے کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے اور ہوسکتا ہے گیس کی لائن میں دھماکہ ہوا ہو۔