• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد آباد، گھر کے باتھ روم سے کم عمر لڑکے کی پھندا لگی لاش ملی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد آباد میں گھر کے باتھ روم سے کم عمر لڑکے کی مبینہ طور پرپھندا لگی لاش ملی ۔ اہلخانہ کا کسی کارروائی سے گریز،تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف تھانہ کی حدودقائد آباد السید سینٹر کے قریب گھر کے واش روم سے منگل کو 13 سالہ صفیان ولد احمد بادشاہ کی لاش ملی،لاش کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا،ریسکیو اہلکاروں کاکہنا ہےکہ متوفی کے گلے میں پھندا لگا ہوا تھا،جبکہ پولیس کاکہناہےکہ صفیان گھر کے باتھ روم میں پھسل کر گرگیاتھا، جس سے اس کی موت واقع ہوئی،اہل خانہ نے کسی قسم کی کارروائی کرنے سے گریز کیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید