کراچی(اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایریا میں کام کے دوران کمپنی کی سیڑھیوں سے گر کر ایک شخص جاںبحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا کے علاقے ضیاء موڑ کے قریب واقع نجی کمپنی میں کام کے دوران سیڑھیوں سے گر کر 35سالہ عامر ولد مولا بخش جاںبحق ہوگیا،حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا۔