• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی، گھر میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگنے سے میاں بیوی جھلس کر زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگنے سے جھلس کر میاں بیوی زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق بلال کالونی تھانہ کی حدود نیو کراچی سیکٹر 5B کے قریب گھر میں آگ لگنے سے 38سالہ سلمان ولد سلیم اور 33سالہ اسماء زوجہ سلمان جھلس کر زخمی ہوگئی،حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر حادثہ میں زخمی دونوں میاں بیوی کو فوری طور پر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا جہاں پر انہیں طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید