کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس کے اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ(ایس آئی یو) کراچی نے مبینہ طور پر اسٹریٹ کرائم اور بھتے کی وارداتوں میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،ترجمان ایس آئی یو کے مطابق خفیہ اطلاع پر خواجہ اجمیر نگری میں چھاپہ مارا ـ چھاپے کے دورا ن سمیع خان اور اقبال حسین کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم بنام سمیع خان ولد سہیل احمد خان سے ایک عدد 30 بور پستول و دو عدد مختلف برانڈ کے موبائل فون برآمد ہوئے ،دوران تفتیش ملزمان نے مقدمہ الزام نمبر 03/2025 بج بجرم دفعہ 385/386 ت پ تھانہ یوسف پلازہ کی بھتے کی واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے ،گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔