• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مبینہ پولیس مقابلوں میں 4 زخمی ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکلیں اور موبائل فونز، پسٹلز اور نقد رقم برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق،تھانہ کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلہ کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ،پولیس کے مطابق قائد اعظم کالج نزد کورنگی نمبر ½2 دوران گشت مشکوک موٹر سائیکل سوار ملزمان کو روکنے کی کوشش کی، ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اپنے پاس موجود اسلحہ سے فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں ملزمان زخمی کو حالت میں گرفتار کرلیا ،گرفتارملزمان کی شناخت نعمان اور بلال حسین کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان کے قبضے سےبر آمد موٹر سائیکل کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ، زخمی ملزمان کے قبضے سے دو عدد پسٹل 30 بور مع ایمونیشن، مسروقہ موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کرلی، ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں،ملزمان کے خلاف پولیس مقابلہ اور سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیا گیا ۔پاک کالونی پولیس نے حسن اولیا ندی کے قریب مقابلہ کے بعد زاہد حسین اور تنویر فقیر کو زخمی حالت میں گرفتار کرکےانکے قبضے سے اسلحہ ،موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید