کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں 4 کاروائیوں میں 3 خواتین سمیت 6 ملزمان گرفتار کرکے انکے قبضے سے 36 لاکھ روپےسے زائد مالیت کی36 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق ،حیدر آباد میں لطیف آباد کے قریب خاتون سے 700 گرام آئس برآمدکرلی گئی،گرفتار ملزمہ نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا،دریں اثناء فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے بحرین جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 466 گرام ہیروئن ،سمبڑیال موڑ سیالکوٹ میں ریسٹورنٹ کے قریب 2ملزمان کو گرفتار کرکے گاڑی میں چھپائی گئی 24 کلو چرس جبکہ سہراب گوٹھ کراچی میں بس ٹرمینل کے قریب کارروائی میں دو خواتین کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 12 کلو چرس برآمد کی گئی،گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔