• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسپورٹ آفس صدر روڈ پر غیر قانونی پارکنگ، ٹھیکیدار سے رپورٹ طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے پاسپورٹ آفس صدر روڈ پر غیر قانونی پارکنگ کے خلاف درخواست پر ٹھیکیدار سے رپورٹ طلب کرلی۔ ہائی کورٹ میں پاسپورٹ آفس صدر روڈ پر غیر قانونی پارکنگ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ اور پاسپورٹ آفس روڈ پر غیر قانونی پارکنگ کی جا رہی ہے۔ غیر قانونی پارکنگ سے ٹریفک کی روانگی متاثر ہوتی ہے۔ بیچ سڑک پر گاڑیاں دھل رہی ہیں۔ اس سڑک پر وکلا کے دفاتر بھی موجود ہیں۔ وکلا کو اپنے دفاتر جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ عدالت نے ٹھیکدار سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید