• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے طلبہ کے حق کیلئے انٹر بورڈ آفس پر کل مظاہرہ کیا جائے گا، منعم ظفر خان

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے گزشتہ روز ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے ہاتھوں کراچی میں تعلیمی نسل کشی ہر گز نہیں ہونے دیں گے، انٹر سالِ اوّل کے حالیہ نتائج میں بدترین دھاندلی، ہیر پھر کے خلاف اور کراچی کے طلبہ کے حق کے لیے طلبہ و طالبات اور والدین کے ہمراہ جمعرات 16جنوری کو انٹر بورڈ آفس پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اسٹیل مل کی بندش کے بعد گلشن حدید کا پانی بھی بند کر دینا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، اس غیر انسانی اور غیر قانونی عمل کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جا چکی ہے، گلشن حدید کا پانی فوری بحال نہ ہوا تو نیشنل ہائی وے بند کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید