• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 1700 روپے فی تولہ کا مزید اضافہ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 گرام فی اونس کے اضافے سے 2577ڈالر سے بڑھ کر 2587ڈالر فی اونس ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1700 روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 68 ہزار روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1458 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 29 ہزار 767 روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 2950 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔
اہم خبریں سے مزید