• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، اتار چڑھاؤ کے بعد ملا جلا رحجان، 158 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سیاسی اتار چڑھاؤکے باعث نئے کاروباری ہفتے کےآغاز پر اتار چڑھاؤ کے بعد ملا جلا رحجان رہا، کے ایس ای100انڈیکس میں158پوائنٹس کا اضافہ،57.11 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 9 ارب 66 کروڑ 33 لاکھ روپے کی کمی،کاروباری حجم بھی 41.46 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ 35 پوائنٹس کے اضافے پر کھلی جس کے بعد چند سیکٹرز میں خریداری سے ابتدائی 4 سے5گھنٹے میں بڑی تیزی دیکھنے میں آئی اور 100انڈیکس میں660پوائنٹس تک کااضافہ ریکارڈ کیا گیا لیکن دوپہر کے بعد اچانک فروخت کا دباو بڑھ گیا اور اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 158.08 پوائنٹس کے اضافے سے 79491.14 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔
اہم خبریں سے مزید