• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد امین راجپوت ایس ایس جی سی کے قائم مقام ایم ڈی مقرر

کرا چی ( اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے محمد امین راجپوت کو قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کر دیا ہے ایس ایس جی سی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اس پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بورڈ نے یہ فیصلہ 12 ستمبر 2024 کو ہونے والے اپنے اجلاس میں کیا کہ عمران منیار کی مدت کار 13 ستمبر 2024 کو ختم ہونے کے ساتھ ہی محمد امین راجپوت کو عبوری مدت کے لئے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) / چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید