• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ان لینڈ ریونیو سروس بنیادی اسکیل 21 کے عہدیدار شعبان بھٹی کو ایف بی آر کا ممبر تعینات کر دیا گیا

اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد)ایف بی آر نے پیر 16ستمبر کو نوٹیفیکیشن نمبر 2395- IR-2024سیکرٹری منیجمنٹ ایچ آر وقاص احمد لنگاہ کے دستخطوں سے جاری کیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈیپوٹیشن پیریڈ کی تکمیل پر شعبان بھٹی بنیادی سکیل 21آفیسر آف ان لینڈ ریونیو نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبرکے عہدے کی 16ستمبر سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ اس نوٹیفکیشن کی نقول ایف بی آر چیئرمین اور سیکرٹری ریونیو ڈویژن کے سپیشل اسسٹنٹ، چیئرمین اے ٹی آئی آر تمام ایف بی آر کے ممبرز، اے جی پی آر اور متعلقہ عہدیداروں کو بھجوا دی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید