• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک اور سعودی شہری کو ملک سے غداری پر سزائے موت دیدی گئی

کراچی(نیوزڈیسک)سعودی عرب میں ایک مقامی شہری مشال بن سلیمان الغنام کو دہشت گردی اور غداری سمیت سنگین جرائم میں سزائے موت دیدی گئی۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشال بن سلیمان کا تعلق دہشت گرد تنظیم سے تھا اور اس نے ان لوگوں کو ٹھکانہ فراہم کیا جو مملکت کے خلاف دہشت گردی میں ملوث تھے۔
اہم خبریں سے مزید