• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کا یمن میں پانی کو محفوظ بنانے کے منصوبے کا آغاز

ریاض (شاہدنعیم) یمن کیلئے سعودی عرب کے ترقیاتی اور تعمیر نو کے پروگرام’اعماریمن‘ کے زیراہتمام عدن گورنری میں قابل تجدید توانائی کی مدد ے پانی کو صاف کرنے اور اسے محفوظ بنانے کے منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس منصوبے سے عدن کے اضلاع میں رہنے والے کم از کم آٹھ لاکھ افراد کو براہ راست فائدہ پہنچے گا جب کہ بالواسطہ طور پر عدن گورنری میں تقریباً 1.5 ملین افراد مستفید ہوں گے۔ یہ منصوبہ سعودی ڈویلپمنٹ اینڈ ری کنسٹرکشن آف یمن اور صلہ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید