• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کابینہ:غیر قانونی اسلحہ، پتنگ بازی پر5 سال تک سزا، 50 لاکھ جرمانہ

لاہور (نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 15ویں اجلاس میں تین میگاپراجیکٹس،اپنی چھت اپناگھر،چیف منسٹر گرین ٹریکٹر اورچلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری دےدی گئی،صوبائی کابینہ نے غیرقانونی اسلحہ اورپتنگ بازی پر سزائیں اور جرمانے کو بڑھا دیا ، پبلک اینڈ پرائیویٹ سیکٹرمیڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے لئے ایم ڈی کیٹ پالیسی اور صوبے کی پہلی پنجاب لائف انشورنس کمپنی ،پاکستان میں پہلی مرتبہ پلاٹ کے ملکیتی پیپر اورشناختی کارڈ کی کاپی پرہاسنگ لون جاری کرنے کی منظوری دی۔ 15لاکھ قرض لینے والے کو 9سال میں 14ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرنی ہوگی ، سکیم ریوالونگ فنڈ میں تبدیل کر دی گئی - اضافی چارجزنہیں لیے جائیں گے ، اپنا گھر پراجیکٹ کے یونیفارم فرنٹ ڈیزائن کی منظوری دی گئی،۔ وزیراعلی نے سکرونٹی کا عمل آسان کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں،پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید