• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کشمیری عوام کا قتل، مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کیخلاف بھرپور مہم چلائیں گے، کمیونٹی رہنما

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل) کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے کے لئے بھرپور معاونت کی جائے گی۔ برطانوی حکومت اور برطانوی پارلیمنٹ کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اُٹھایا جائے گا۔ نئی لیبر حکومت کشمیریوں کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے بھارت اور پاکستان کو مسئلہ کشمیر حل کرنے پر زور دے گی۔ برطانیہ میں بسنے والے کشمیری ریاست جموں وکشمیر کا کیس موثر انداز میں برطانوی سیاسی جماعتوں، برطانوی ممبران پارلیمنٹ اور انسانی حقو ق کی تنظیموں تک پہنچا رہے ہیں اور اس جدو جہدکو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک پوری ریاست جموں وکشمیر کے عوام کو ان کا حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔ بریڈ فورڈ اور گرد و نواح میں بسنے والے کشمیریوں نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقوق کے لئے جدو جہد کی ہے اور ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے زیر اہتمام کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی پارلیمنٹ کی نو منتخب ڈپٹی اسپیکر جوڈتھ کمن، آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ کے نو منتخب چیئرمین بیرسٹر عمران حسین ایم پی کیٹ ڈیئرڈن، جموں کشمیر تحریک حق خو دارادیت انٹرنیشنل کے عہدیداروں، پاکستانی قونصل جنرل زاہد حمید جتوئی، بریڈ فورڈ کے ڈپٹی لارڈ میئرکونسلر محمد شفیق، بریڈ فورڈ کے سابق لارڈ میئر محمد عجیب، راجہ غضنفر خالق، تحریک کی برطانیہ کی چیئر پرسن کونسلر نائلہ شریف، سیکرٹری جنرل محمد اعظم اور برٹش مسلم وویمن فورم کی چیئر پرسن کونسلر صبیحہ خان نے کشمیری عوام کے ساتھ اپنی بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ کی ڈپٹی اسپیکراور بیرسٹر عمران حسین، کیٹ ڈیئرڈن اور دیگر راہنماؤں کو مبار ک باد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ برطانوی پارلیمنٹ کے اندر برطانوی پارلیمنٹ کے باہربرطانوی سیاسی جماعتوں کے اندر برطانیہ کے ہر شہر ہر حلقے میں اور ہر انسانی حقوق کی تنظیم کے اندر مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے میں، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے نام نہاد انتخابات کے خلاف بھرپور مہم چلائیں گے تا کہ برطانیہ کے سیاستدانوں کو بھارت کا اصلی مکروہ چہرہ دکھایا جا سکے اور ان کو بتایا جا سکے کہ بھارت کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں بدترین تشدد کر تا چلا آ رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو تمام بنیادی حقو ق تمام بنیادی ضروریا ت، علاج معالجہ، تمام انسانی حقو ق سے مکمل طور پر محروم رکھے ہوئے ہے اور مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی انسانی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ بھارت کشمیری عوام کا قاتل ہے اور لاکھوں کی مسلح فوج لے کر مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم جیسے بدترین مظالم ڈھانے میں مصروف عمل ہے۔ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے تمام عہدیداران اپنے اپنے حلقوں میں نہ صرف برطانوی سیاسی جماعتوں کی سالانہ کانفرنسوں اور سیمینارز میں شرکت کر رہے ہیں بلکہ اپنے اپنے حلقوں کے نو منتخب ممبران برطانوی پارلیمنٹ کے اعزاز میں تقریبات منعقد کر کے نہ صرف انہیں مسئلہ کشمیر کی حقیقی صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے بلکہ بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرنے کے لئے بھارت کی دہشت گردانہ سوچ اور کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے بارے میں تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا جا رہا ہے۔ نو منتخب ممبران برطانوی پارلیمنٹ سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کے لئے ذاتی طور پر، اپنی سیاسی جماعتوں کے زریعے، برطانوی پارلیمنٹ کے ذریعے، برطانوی حکومت کے ذریعے بھارت پر شدید ترین دباو ڈالیں تا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ قراردادوں کے مطابق جلد از جلد حل کرے۔ اس موقع پر جوڈتھ کمن نے راجہ نجابت حسین اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور برطانوی عام انتخابات میں متعدد ممبران پارلیمنٹ کے لئے دن رات ان کا ساتھ دینے پر اور انہیں ممبر برطانوی پارلیمنٹ بنانے پر جو کردار ادا کیا اس پر تحریکی عہدیداروں کو شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بحیثیت ممبر برطانوی پارلیمنٹ آزاد جموں وکشمیر کا دورہ بھی کر چکی ہیں اور آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ کے ساتھ مل کر کام کرتی رہی ہیں اور اب ایک غیر جانبدار پوزیشن ہولڈر کی حیثیت سے اپنی پوری کوشش کریں گی کہ وہ اپنے حلقے کی نمائندگی کریں، بریڈ فورڈ میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں کی نمائندگی کریں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لئے جہاں جہاں ممکن ہو اپنی آواز بلند کرتی رہیں گی۔ اس موقع پر آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ کے نو منتخب چیئرمین بیرسٹر عمران حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر کا بیٹا ہونے کی حیثیت سے ان کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کے منتخب شدہ ساٹھ سے زائد ممبران پارلیمنٹ نے انہیں بلا مقابلہ چیئر مین آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ منتخب کیا ہے اور اس حیثیت سے وہ جہاں اپنی پوری قوم کی نمائندگی کریں گے وہاں وہ بریڈ فورڈ اور پورے برطانیہ میں بسنے والے کشمیریوں اور پاکستانیوں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ وہ ہر فورم پر کشمیری عوام کا کیس لڑیں گے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے کے لئے برطانوی حکومت، اقوام متحدہ، او آئی سی، یورپین یونین اور دیگر عالمی اداروں اور فورمز پر جا کر بھی مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنی مضبوط آواز بلند کریں گے تا کہ وہ بحیثیت چیئرمین APPKG کشمیریوں کی ایک مضبوط عالمی آواز بن سکیں اور مسئلہ کشمیر کو مستقل طور پر پر امن طریقہ سے حل کروانے کے لئے اپنا بھرپور عملی کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے اس موقع پر راجہ نجابت حسین اور انکی پوری ٹیم کو مبار باد دی کہ انہوں نے عام انتخابات میں بھی ممبران برطانوی پارلیمنٹ کی بھرپور حمایت کر کے انہیں ممبر برطانوی پارلیمنٹ منتخب کروایا ہے اور اب منتخب شدہ ممبران برطانوی پارلیمنٹ کو اپنے اپنے حلقوں میں دعوت دے کر ان کے اعزاز میں تقریبات منعقد کر کے انہیں مسئلہ کشمیر کی سنگینی کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر رہے ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے نام نہاد انتخابات کے ڈھونگ کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں یہ ضروری سمجھتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ موثر لوگوں کو آل پارٹیز پارلیمنٹری کشمیر گروپ میں شامل کیا جائے تا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کروانے میں جلد موثر اقدامات دیکھنے کو ملیں۔میں کوشش کر رہا ہوں کہ کہ آنے والے دنوں میں ایک سو سے زائد ممبران برطانوی پارلیمنٹ کو آل پارٹیز پارلیمنٹری کشمیر گروپ میں شامل کیا جائے تا کہ وہ اس فورم کے زریعے برطانوی پارلیمنٹ برطانوی حکومت میں اپنی آواز بلند کرسکیں اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لئے موثر اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کیا جا سکے اور کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے ہمیشہ کے لئے نجات دلائی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں ہم برطانوی حکومت، پاکستانی حکومت اور عالمی برادری سے بھی اپیل کریں گے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم فوری طور پر بند کروائیں تا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کروانے کے لئے راہ ہموار کی جا سکے۔ اس موقع پر ہیلی فیکس سے منتخب برطانوی ممبر پارلیمنٹ کیٹ ڈیئرڈن نے جوڈتھ کمن، بیرسٹر عمران حسین، راجہ نجابت حسین اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ نہ صرف اپنے حلقے کے عوام کی نمائندگی کریں گی بلکہ راجہ نجابت حسین اور ان کی پوری ٹیم کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے ہر سطح پر معاونت کرتی رہیں گی۔ بریڈ فورڈ میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل زاہد حمید جتوئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے عوام پاکستان کی حکومت پاکستان کی افواج اور پاکستانی وزارت خارجہ دنیا میں ہر سطح پر کشمیری عوام کے لئے آواز بلند کررہے ہیں۔ تحریکی عہدیداروں نے جس طرح برطانیہ بھر میں برطانوی عام انتخابات کے دوران کشمیر دوست اراکین برطانوی پارلیمنٹ کے لئے دن رات کام کیا اور انہیں ممبر برطانوی پارلیمنٹ منتخب کروایا ہم اس بات کی توقع کرتے ہیں کہ اب وہ ممبران برطانوی پارلیمنٹ کشمیریوں کی مضبوط آواز بنیں گے اور کشمیری عوام کے لئے برطانوی پارلیمنٹ میں اپنی آواز بلند کریں گے اور مسئلہ کشمیر جو کہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اسے حؒ کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ خواتین راہنماؤں نے بھی اس موقع پر مسئلہ کشمیر کے حق میں آواز بلند کرنے کا عزم کیا اور کہا کہ انہوں نے ہمیشہ کشمیریوں کے لئے آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی اپنی مضبوط آواز بلند کرتی رہیں گی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے خواتین اور بچوں پر انتہاء درجہ کے مظالم جاری رکھے ہوئے ہیں جن کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اور ہم ہر فورم پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لئے آواز بلند کرتی رہیں گی جب تک کشمیریوں کو ان کا حق خود اردیت مل نہیں جاتا اور مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے غیر قانونی اور غیر آئینی قبضہ سے نجات مل نہیں جاتی۔ ہم سب مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے نام نہاد انتخابات کو مسترد کر تی ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہیں کہ عالمی برادری فوری طور پر اپنا کردار ادا کرے اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انسانیت سوز بھارتی مظالم بند کروائے جائیں اور مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کرائی جائے اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوایا جائے اورمسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی مرضی اور منشاء کے مطابق حل کیا جائے۔ اس موقع پر نو منتخب ڈپٹی لارڈ میئر کونسلر محمد شفیق نے جہاں تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا وہاں اپنے نو منتخب ممبران برطانوی پارلیمنٹ کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ بطور کشمیری وہ بھی اپنی کونسل کے اندر اپنی کمیونٹی کے اندر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں اپنا ہمنوا بنائیں گے اور تحریکی عہدیداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ سابق لارڈ میئرز محمد عجیب اور راجہ غضنفر خالق نے تحریکی عہدیداروں کے کردارکو سراہتے ہوئے انہیں زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ راجہ نجابت حسین گزشتہ چالیس سالوں سے برطانیہ بھر میں اور بین الا قوامی سطح پر ہر محاذ پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور مسئلہ کشمیر کا پر امن اور پائیدار حل تلاش کرنے کے لئے دن رات سرگرداں رہے ہیں ہم سب ان کے کردار کو سراہتے ہیں اور ہم تحریکی عہدیداروں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی تحریکی عہدیداروں کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر مختلف کشمیری اور پاکستانی تنظیموں کے انتہائی متحرک عہدیداروں نے جوڈتھ کمن، کیٹ ڈیئرڈن اور بیرسٹر عمران حسین سمیت تمام نو منتخب ممبران برطانوی پارلیمنٹ کو مبار ک باد پیش کی اور کہا کہ وہ اپنی اپنی حیثیت میں مسئلہ کشمیر کوکشمیری عوام کے خواہشات کے مطابق حل کروانے کے لئے اپنا موثرکردار ادا کریں۔اس تقریب میں جن دیگر شخصیات نے شرکت کی ان میں راجہ شوکت خالق ایڈدوکیٹ سابق ایڈوائزر برائے وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر، تحریکی عہدیدارنینا رانیا خان، تیمور اعظم ایڈووکیٹ (میرپور)، چوہدری محمد منشاء ڈائریکٹر جنرل منگلا ڈیم ہاوسنگ اتھارٹی میرپور، پروفیسر طارق محمود، حاجی نجابت حسین آف اسلام گڑھ، کونسلر رالف بیری،کونسلر فیض الیاس، کونسلر مضلفہ الیاس، صدر مسلم لیگ (ن)ضلع میرپور چوہدری جاوید قادر، تحریک کے سیکرٹری جنرل محمد اعظم، پروفیسر تیمور شفیق، جاوید طارق، خالد محمود خالق، راجہ ریاض احمد آف پڈسی، ٹی وی اینکر اعجاز فضل، ڈاکٹر عنصر حیات آف ویکفیلڈ، چوہدری محمد اکرم ہیلی فیکس، چوہدری آصف ڈی سی و دیگر شامل ہیں۔

یورپ سے سے مزید